7 October, 2024


ماہنامہ اشرفیہ


Book: The Monthly Ashrafia May2023 Download:Click Here Views: 45907 Downloads: 766

(15)-صداے بازگشت

ماہ نامہ اشرفیہ میں شرکت کا مطلب بہت دور تک رسائی

محترم مدیر! سلام و رحمت۔

 چند طرحی کلام حاضر بزم کر رہا ہوں ۔ کبھی کسی شمارہ میں جگہ دے سکتے ہیں ۔ کبھی کبھی آپ کے رسالہ کا پہلے دیدار ہو جاتا تھا تو کچھ رسا لہ کے حوالہ سے لکھنے کا بھی موقع میسر ہو جاتا تھا ۔ اب تو دید سے بھی محروم ہوں ۔ پھر بھی بزم اشاعت میں شرکت کا شوق کلام ارسال کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ آپ کے رسالہ میں شرکت کا مطلب بہت دور تک رسائی اور دانشوران سخن کے ساتھ باذوق قارئین سے شناسائی، اللہ رب العزت رسالہ کو اور اس کے منتظمین کو سلامت رکھے ۔ آمین ۔ سات کی دہائی پار کر چکا ہوں ۔ صحت بھی پہلی جیسی نہیں رہی۔ شاعری کی لت ایسی ہے  جسے لگ گئی چھوڑتی نہیں ۔

دعاے خیر ایمان و صحت کا طالب

خیر اندیش—  و صی واجدی مکرانی

ملنگوا، سرلاہی ، نیپال

محترم............ سلام مسنون۔

یاد آوری کا شکریہ ، نعتیں موصول ہوئیں ، ان شاء اللہ حسب ضرورت شامل اشاعت ہوں گی۔ اپنے مکتوب کے آخر میں آپ کہتے ہیں:” شاعری کی لت ایسی ہے جسے لگ گئی چھوڑتی نہیں۔“ نعت و غزل وغیرہ آپ جو بھی لکھتے ہیں وہ لت نہیں بلکہ سعادت ہے ۔

 امید کہ بخیر و عافیت ہوں گے ۔          آپ کا

 احقر- مبارک حسین مصباحی

شعبہ اسلامک اسٹڈیز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ساتھ آپ کے گرانقدر علمی تعاون پر ہم  ممنون و مشکور ہیں

محترم جناب مبارک حسین مصباحی صاحب

مدیر اعلیٰ ماہنامہ اشرفیہ،مبارک پور، اعظم گڑھ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

امید ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔

اطلاعاً عرض ہے کہ آپ کا ارسال کردہ الجامعۃ الاشرفیہ کا دینی و علمی تر جمان ماہنامہ اشرفیہ کے دو شمارے جلد ۴۷، شمارہ نمبر 291 جنوری و فروری ۲۰۲۳ ء شعبۂ اسلامک اسٹڈیز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی لائبریری کے لیے موصول ہوئے ۔ آپ نے اس لائبریری کے لیے یہ رسالہ بھیج کر جس خیر خواہی کا اظہار کیا ہے اس کے لیے میں بہت شکر گزار ہوں۔ شعبۂ اسلامک اسٹڈیز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ساتھ آپ کے اس گراں قدر علمی تعاون پر ہم آپ کے ممنون و مشکور ہیں اور درخواست گزار ہیں کہ از راہ کرم اس سلسلے کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں تا کہ شعبہ کے طلبا و دیگر حضرات آپ کے اس عطیہ سے علمی استفادہ کرتے رہیں اور آپ کے لیے صدقہ جاریہ کا سبب بنے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزاے خیر عطا فرمائے اور آپ کے اس علمی تعاون کو شرف قبولیت سے نوازے آمین ۔ ہم نےبتصمیم قلب آپ کے عطا کرہ دونوں شمارے شعبہ کے Newspapers & Journal Reading Area میں عوام و خواص کے استفادے کے لیے رکھ دیا ہے،  سال کے اختام پرمحفوظ شکل میں مکمل سیٹ کی بائنڈنگ کرا کر ایکسیشن نمبرات کے ساتھ لائبریری کے ذخیرہ میں شامل کر لیا جائےگا جو آنے والی نسلوں کے کام آئے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس پرخلوص پدیہ کو قبول فرمائے ۔ آمین!

پروفیسر عبد الحمید فاضلی(ڈائریکٹر)٢٩ / مارچ ۲۰۲۳ء

امبیڈکر نگر میں ماہ نامہ اشرفیہ حاصل کرنے کے پتے

(۱)- محمد کلیم بک سیلر

پٹرول ٹنکی کے سامنے، حیات گنج، ٹانڈہ، ضلع امبیڈکر نگر (یو پی)

موبائل نمبر: 8576940543، 8542977075

(۲)-قاری غیاث الدین و حافظ ظہیر احمد صاحب (ندائے حق

جلال پور، ضلع امبیڈکر نگر۔ 979544727، 9598036964

(۳)-دار العلوم نظامیہ عربیہ نظام الدین پور

کچھوچھہ شریف ، ضلع امبیڈکر نگر۔ 96514705۴4

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved