27 July, 2024


ماہنامہ اشرفیہ


Book: The Monthly Ashrafia June 2023 Download:Click Here Views: 19887 Downloads: 842

(16)-نعت و مناقب

عیدی عطا کریں

حسنِ تخیلات کی عیدی عطا کریں

یعنی جمالیات کی عیدی عطا کریں

سلطانِ کائنات ، شہنشاہِ بحر و بر !!

پیہم نوازشات کی عیدی عطا کریں

اے آسمانِ فیض و سخاوت کے آفتاب

اپنی  تجلّیات  کی  عیدی  عطا  کریں

تقدیسِ فکر و فن کا لبادہ اوڑھائیں اب

توفیقِ حمد و نعت کی عیدی عطا کریں

رنج و الم کے سنگ سے مجروح ہے وجود

اک  چشمِ  التفات  کی  عیدی   عطا  کریں

آئینہ  دارِ  سیرت  و  سنت  ہو  زندگی

ایماں بھری حیات کی عیدی عطا کریں

اعمال ہیں سیاہ بہت اے مرے شفیع

پیشِ خدا نجات کی عیدی عطا کریں

احمدؔ کے دل سے دور ہوں اوہامِ باطلہ

اچھے  تصورات  کی  عیدی  عطا  کریں

مشكلوں میں جو ترا نام لیا کرتے ہیں

جو ترے نقش کف پا پہ چلا کرتے ہیں

 دل میں روشن وہی الفت کا دیا کرتے ہیں

میرے سرکار سے جو عہد وفا کرتے ہیں

وہ کسی پر بھی کہاں ظلم و جفا کرتے ہیں

آج بھی خوف سے تھراتے ہیں کسریٰ کے مکیں

 نام جب ان کے گداؤں کا سنا کرتے ہیں

در پہ جاتے ہیں جو امیدوں کا لشکر لے کر

سب کے کشکول کو سرکار بھرا کرتے ہیں

 ان کے ہو جاتے ہیں آسان مسائل سارے مشکلوں میں جو ترا نام لیا کرتے ہیں

دیکھ کر ان کو تعجب میں ہیں آلامِ  جہاں

نام جو دکھ میں محمد کا لیا کرے ہیں

جن کا دل عشق و عقیدت سے ہے خالی خالی ہاں وہی آپ پہ تنقید کیا کرتے ہیں

یہ سلیقہ بھی وصیؔ سیکھا رضا سے میں نے

 کیسے سرکار سے وہ عشق کیا کرتے ہیں

علامہ یٰسٓ اختر مصباحی علیہ الرحمہ

اک نئی فکر کے معمار تھے یٰسٓ اختر

علم کے قافلہ سالار تھے یٰسٓ اختر

ان کی فطرت کا تقاضاتھا حقیقت کی نمود

جس کے خود تنہا علم دار تھے یٰسٓ اختر

جس چمن زار کو پروان چڑھاکر کے گئے

اس زمین پر گل و گلزارتھے یٰسٓ اختر

اہل سنت کی نمائندہ قیادت کی ہے

 عالی قد صاحب کردار تھے یٰسٓ اختر

فکرنا در پہ تکلم کا وہ شیریں لہجہ

 نرم خو نرم ہی گفتار تھے یٰسٓ اختر

عظمت سرور عالم تھا وطیرہ ان کا

عاشق سید ابرار تھے یٰسٓ اختر

قصر حکمت کا جو بنیاد چُنی دہلی میں

 عمر بھر اس میں گہر بار تھے یٰسٓ اختر

عظمت سیرتِ سرکار میں چلتا تھا قلم

 عشق سرکار سے سرشار تھے یٰسٓ اختر

ان کا مداح قمرؔ تنہا نہیں ہے بلکہ

سب ہی کہتے ہیں خوش اطوار تھے یٰسٓ اختر

 

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved