دارالعلوم اہلِ سنت مدرسہ قاسمیہ ، آسام
آسام میں اہل سنت والجماعت کا ایک عظیم الشان دینی علمی ادارہ ہے۔جس میں عصری علوم کے ساتھ دینی علوم (درس نظامی اعدادیہ تا ثانیہ) جامعہ اشرفیہ مبارک پور ضلع: اعظم گڑھ یوپی کے نصاب کے مطابق پڑھائی ہوتی ہے ، ساتھ ساتھ حفظ قرآن کی شاندار تعلیم ہوتی ہے ۔کھانے پینے رہنے سہنے کا معقول انتظام و انصرام ہے۔
آج اس مدرسے کی نئی بلڈنگ کی بنیاد پیرطریقت رہبرراہ عشق رسالت رئیس الاتقیا سیّد حامد حسن صاحب قادری، نقشبندی مجددی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حسنی حضوری کے مُبارک ہاتھوں سے رکھا گیا،آپ احباب کی بارگاہ میں دعا کی درخواست ہے۔
اللہ ربّ العزت اپنے حبیب لولاک صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے اس مدرسے کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اہل سنت وجماعت کا عظیم الشان دینی قلعہ بنائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔
از۔مولاناہاشم علی الحضوری آسام
دارالعلوم غوثیہ حضوریہ اعظم گڑھ (یوپی)
مولانا کلیم اشرف شریفی گونڈوی کو
پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض
مولانا کلیم اشرف شریفی گونڈوی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے ، مولانا موصوف نے برکت اللہ یونیورسٹی بھوپال ( مدھیہ پردیش) سے” ملفوظات امام احمد رضا ایک مطالعہ“عنوان پر اعزاز فضیلت ( پی ایچ ڈی) حاصل کیا اور باب رضویات میں ایک علمی گلشن آباد کیا ہے۔ یہ غالباً ملفوظات اعلیٰ حضرت قدس سرہ پر پہلی پی ، ایچ ، ڈی ہے جس کی تکمیل ڈاکٹر کلیم اشرف گونڈوی کی محنتوں کا ثمرہ ہے۔ موصوف کے نگراں محترم ڈاکٹر رضوان الحق این. سی. آر.ٹی . دہلی اورمعاون نگراں محترمہ ڈاکٹر فرزانہ غزال صاحبہ بھوپال تھیں۔ اس اعزاز پر تہنیت و تبریک کی سوغاتیں نذر ہیں۔ مولانا فیاض احمد مصباحی ، مولانا غیاث الدین احمد مصباحی ، مولانا محب احمد علیمی ،مولانا توصیف رضا مصباحی ، مولانا نوشاد احمد خان مصباحی عظیمی نے مولا نا کلیم اشرف شریفی کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا ہے۔از: نورالہدیٰ مصباحی
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جلسۂ معراج النبی کا اہتمام
مبارکپور، اعظم گڑھ ، عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جامع مسجد راجہ مبارک شاہ میں جلسۂ معراج النبی ﷺکا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز بعد نماز عشا تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اور مولانا محبوب عزیزی نے اجتماع کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کا شکر یہ ادا کیا۔ مولانا اقبال مصباحی نے آخرت کی تیاریوں کے حوالے سے لوگوں میں عزم و حوصلے کی روح پھونکتے ہوئے انھیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انھوں نے کہا کہ دعوت اسلامی جہاں مسجد، مدرسہ بنا کر اور کتا بیں تقسیم کر کے دین کا کام کرتی ہے وہیں غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت امت مسلمہ کی خدمت بھی کرتی ہے اور جہاں کہیں قدرتی آفات جیسے کہ سیلاب اور زلزلہ وغیرہ سے لوگ تباہ ہوتے ہیں وہاں اس شعبے کے تحت ان کی مالی اور اشیاے ضروریہ سے بھر پور امداد کی جاتی ہے۔ اجتماع کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔ از: مولانا رحمت اللہ مصباحی
نظام تعلیم کی تباہی قوم کی تباہی
ساؤتھ افریقہ میں ایک یونیورسٹی کے دروازے پریہ فکر انگیز جملے درج ہیں :” کسی قوم کو تباہ کرنے کے لیے ایٹم بم اور دور تک مار کرنےوالے میزائلز کی ضرورت نہیں ، بلکہ اس کے نظام تعلیم کا معیار گرادو اور طلبا وطالبات کو امتحانات میں نقل لگانے کی اجازت دے دو، وہ قوم خود تباہ ہو جائے گی ۔ناکارہ نظام تعلیم سے نکلنے والے ڈاکٹرز کےہاتھوں مریض مرتے رہیں گے۔انجینئرزکے ہاتھوں عمارات تباہ ہو جائیں گی۔ معیشت دانوں کے ہاتھوں دولت ضائع ہو جائے گی۔مذہبی رہنماؤں کے ہاتھوں انسانیت تباہ ہو جائے گی۔ججز کے ہاتھوں انصاف کا قتل ہو جائے گا۔ نظامِ تعلیم کی تباہی قوم کی تباہی ہوتی ہے۔
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org