21 November, 2024


ماہنامہ اشرفیہ


Book: The Monthly Ashrafia March 2024 Download:Click Here Views: 50273 Downloads: 473

(16)-عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع

مصری سرکاری قاہرہ نیوز ٹی وی نے ۴ مارچ  کو اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کے دوران قابل ذکر پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ ٹی وی چینل نے بات چیت کے دوبارہ شروع ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ۴ مئی مصر ، حماس، قطر اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مصری، قطری اور امریکی ثالث ہفتوں سے کوشش کر رہے ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 17 اکتوبر سے جاری جنگ کو روکنے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پائے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان جنگ بندی میں غزہ میں قید یرغمالیوں اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی شامل ہے۔ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حصول کے لیے حتمی  رکاوٹوں پر قابو پانے کی کوششوں میں تیزی کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات دونوں فریقوں کے لیے ایک قابل قبول فارمولے کی تلاش میں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ رمضان المبارک سے قبل جنگ بندی کا اعلان متوقع ہے۔ قاہرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ، قطر اور حماس کےنمائندے  جنگ بندی پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے قاہرہ پہنچے۔ اگر چہ اسرائیل کی جانب سے اس کی  نمائندگی کرنے والے وفد کی حاضری کے حوالے سے کوئی با ضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے رپورٹ کیا کہ حماس کی جانب سے زندہ یرغمالیوں کے ناموں کی مکمل فہرست فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے بعد تل ابیب نے مذا کرات کا بائیکاٹ کیا۔

ایک با خبر مصری ذریعے نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ  ( پیرس فریم ورک ) کے معاہدے کے بعد سے مذاکرات کے حالیہ دور آسان نہیں تھے۔ اس میں کئی رکاوٹیں تھیں لیکن معاہدے کے تمام نکات اب میز پر ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے حماس تحریک کے ایک سرکردہ ذریعے  کے حوالے سے ۳ مارچ کو کہا  تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر ممکن ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب دوسری جانب غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ سات اکتوبر سے جاری اور خونی جنگ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 30,534 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کو کہا کہ غزہ میں بچوں کی بڑھتی اموات کی بنیادی وجہ پانی کی کمی اور غذا کی قلت ہے۔ (ایجنسیاں)

مسجد حرام میں افطار کرنے کے خواہشمندمسلمانوں  کے لیے پورٹل جاری

رياض (ایجنسیاں) سعودی حکومت نے رمضان المبارک سے پہلے ایک ایسے پورٹل کا اجرا کیا ہے جس کے ذریعے وہ تمام مسلمان آن لائن درخواست دے سکیں گے جو رمضان المبارک کے دوران افطاریاں مسجد حرام میں کرنے کے خواہشمند ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس افطار پورٹل کا اجرا سعودی حکومت نے اتوار کے روز کیا ہے۔ حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق اتھارٹی نے اس پورٹل کا اجرا حرمین شریفین میں افطاری کے معمول کو منظم کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سلسلے میں سہولت دینے کے لیے کیا ہے۔ تاکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات ترتیب دیے جا سکیں۔ یہ درخواستیں حرمین شریفین سے متعلق انتظامی اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بھی دی جا سکتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں افطاری کے خواہش مند مسلمانوں کی رجسٹریشن ہو سکے گی اور ان کے لیے اجازت نامہ جاری کیا جاسکے گا۔ نیز انہیں اس سلسلے میں مزید رہنمائی بھی دی جاسکے گی ۔ رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پرایک ہفتہ تک شروع ہورہا ہے۔(ایجنسیاں)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved