30 April, 2024


دارالاِفتاء


ایک شخص کو رات میں احتلام ہو گیا لیکن اس کو کچھ معلوم نہ ہو سکا کہ احتلام ہو گیا ہے، صبح کو اس نے اٹھ کر وضو بنا کر فجر کی نماز ادا کر لی بعد فجر کے دن میں کپڑے پر نشان دیکھ کر سمجھا کہ مجھ کو احتلام ہو گیا تو اس نے غسل کر کے پھر سے دوبارہ فجر کی نماز قضا پڑھی۔ اب بتلائیے کہ فجر کی نماز ہوئی یا نہیں ہوئی اور قضا پڑھنا اس کا بیجا ہوا یا نہیں؟

فتاویٰ #1306

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: اس شخص پر کوئی گناہ نہیں ، ضرور اس پر فرض تھا کہ غسل کر نے کے بعد دوبارہ فجر پڑھتا۔واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved