30 April, 2024


دارالاِفتاء


وضو رہنے پر بیداری میں لیٹنے سے چاہے جس طرح سے لیٹے خواہ چت لیٹے، یا پٹ لیٹے، یا کروٹ لیٹے، یا تکیہ لگا کر لیٹے، یا کسی چیز کے سہارے لیٹے کہ وہ چیز کھینچ لینے سے گر پڑے کیا صورت مسئولہ میں وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ عوام الناس کہتے ہیں کہ با وضو شخص کسی چیز کے سہارے لیٹے جب کہ وہ چیز کھینچ لینے سے یہ شخص گر پڑے تو یقینا وضو ٹوٹ جائے گا لیکن راقم الحروف اس کا قائل نہیں ہے۔ فارسی مالا بد منہ اور اردو کی کتابوں میں جو لکھا ہے کہ با وضو شخص ایسی چیز کے سہارے سوئے کہ اس کو کھینچ لینے سے یہ شخص گر پڑے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ راقم الحروف اس کا قائل ہے کیوں کہ سونے اور لیٹنے میں فرق ہے سونا اس کو کہتے ہیں نیند سے ہو اور لیٹنا اس کو کہتے ہیں کہ بیدار ہو، عوام سونے اور لیٹنے کو ایک ہی سمجھتے ہیں۔ حالاں کہ راقم الحروف کے علم میں ایک نہیں ہے بلکہ دوہیں، اس کو مفصل طور پر سمجھا دیا جائے کہ شرعا کیا حکم ہے تاکہ عوام کو اعتراض کا موقع نہ رہے۔

فتاویٰ #1290

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: بیدار ہوتے ہوئے صرف لیٹنے سے وضو نہیں ٹوٹتا کیسے بھی لیٹے، ہاں! بعض صورتوں میں سونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے جیسا کہ سوال میں تصریح ہے ۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved