22 November, 2024


Book: The Monthly Ashrafia Feb 2023 Download:Click Here Views: 99561 Downloads: 1538

(1)-جنوبی ترکی اور شام میں قیامت صغریٰ

اس وقت جنوبی ترکی اور شمالی شام میں ہلاکت خیز زلزلوں کاالم ناک ہنگامہ ہے، 7.8 کے تباہ کن جھٹکوں نے دونوں ملکوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ ترکی کے دس شہروں میں قیامت صغریٰ کا منظر ہے۔ ترکی اور شمالی شام میں زبردست نقصانات ہوئے ہیں۔ ہر طرف ہاہاکار کا عالم ہے ۔ انڈیا اور دیگر کثیر ملکوں سے ادویات، راحت رسانی کے سامان اور ریسکیو ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔ سچ یہ ہے کہ جب کوئی ناگہانی مصیبت اور بلا آتی ہے تو مظلوموں کی مدد کرنا عین سعادت کی بات ہے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ دونوں زلزلہ زدہ مقامات سے زندگی کے آثار بارہ دن بعد تک زنده افراد کی شکل میں نظر آرہے ہیں۔

read more

(2)-راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل و آداب

اللہ وحد لا شریک کا ارشاد ہے: مَثَلُ الَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنْۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِيْ كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ١ؕ وَ اللّٰهُ يُضٰعِفُ لِمَنْ يَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ۰۰۲۶۱ ۔[سورۂ بقرہ: ٢٦١] یعنی جو لوگ اپنا مال راہ خدا میں خرچ کرتے ہیں ان کے خرچ کی مثال اس دانے کی سی ہے جس نے سات خوشے اگائے، جس کے ہر خوشے میں سو دانے ہیں، اور اللہ جس کو چاہتاہے مزید عطا فرماتا ہے، اللہ وسعت وعلم والا ہے۔

read more

(3)-امیر المومنین حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل

افضل البشر بعد الانبیا سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اولین خلیفۂ راشد ہیں۔ سر کار صلی اللہ تعالیٰ علیہ سلم نے آپ کا اسم گرامی عبد الہ منتخب فرمایا، آپ کے القاب عتیق و صدیق ہیں۔ آپ کے والد ماجد کا نام عثمان اور کنیت ابو قحافہ ہے۔ آپ کی والدہ کا نام سلمیٰ ہے اور کنیت ام الخیر ہے ۔ آپ کا سلسلۂ نسب ساتویں پشت میں مرہ بن کعب حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے نسب شریف سے مل جاتا ہے۔ آپ واقعہ فیل کے تقریباً ڈھائی سال بعد مکہ شریف میں پیدا ہوئے ۔

read more

(4)-آپ کے مسائل

بلا ثبوت شرعی کسی کو عیاش کہنے کا حکم کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں : ہمارے یہاں ایک تقریری پروگرام بتاریخ: ۲۰۲۲/۱۰/۲۶ء کو منعقد ہوا جس میں مقامی سنی علما نے شرکت کی جس میں ایک سنی عالم دین نے دوران تقریر یہ جملے بولے: ”اے سیل پر جانے والو ! آج کیا عالم ہے کہ تم پونا، ممبئی، مہاراشٹر اور اندور جارہے ہو، اور اپنی بیوی کو چھوڑ کر جارہے ہو، ادھر تم عیاشی میں ڈوب جاتے ہو ، ادھر خاتون بھی عیاشی میں ڈوب جاتی ہے، ہماری بہو، بیٹیاں بھی غیروں کے حوالے ہورہی ہیں۔“

read more

(5)-مدارس نیا ڈریس کوڈ،فکری انحرافات کے ساتھ معاہدہ اورمنہجِ غیر کی پیروی

آزادیِ ہند کے امرت دور سے گزرتے باشندگان وطن کے مابین ، ایک ایسی قوم بھی اپنے زندہ رہنے کا دم بھر رہی ہے، جس کے اوپر ظلم و ستم کی ایک داستان ، مذہبی ، ثقافتی تنازعات کا ایک الگ باب ، تعلیمی پسماندگی اور سماجی مفسدات کا ایک الگ خاکہ ، ہندوستان میں بنام مسلمان اپنی وجود سے لے کر اب تک کا ہر حصہ،اس قسم کی خرابیوں سے پاک کرنے کی دوہائی مانگ رہا ہے ۔

read more

(6)-توحید فی المحبۃ

تاجدار مار ہره شیخ طریقت حضرت سید نجیب حیدر قادری برکاتی کا مضمون بعنوان ” . توحید فی المحبۃ“پر لکھنے کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا سالنامہ” اہل سنت کی آواز “کے لیے ہم نے طے شدہ موضوع پر مضمون ارسال کیا ، بفضلہٖ تعالیٰ خصوصی شمارہ ”اسلام کا نظریۂ توحید“ جلد ۱۱ شعبان المعظم ۱۴۲۵ھ/ اکتوبر ۲۰۰۴ء میں شائع لم ہوا۔ خانقاہ برکاتیہ بڑی سرکار مارہرہ مطہرہ کے شکریے کے ساتھ ہم اس کو نذر قارئیں کرتے ہیں

read more

(7)-معتزلہ، تفسیر کشاف اور علّامہ زمخشری

معتزلہ؛ اعتزال سے اسم فاعل ہے، اعتزال کے معنی ہیں الگ ہونا۔ اہل سنت والجماعت کے عقائد سے الگ ہو جانے کی بنا پر یہ فرقہ ’’معتزلہ‘‘ کہلایا۔معتزلہ کے مذہب کی بنیاد عقل پر ہے وہ خود کو اصحاب العدل والتوحید کہتے ہیں اور نقل پر عقل کو ترجیح دیتے ہیں۔عقل کے خلاف قطعیات میں تاویلات کرتے ہیں اور ظنیات کا انکار کرتے ہیں۔

read more

(8)-جنگ آزادی کا ایک مجاہدمبلغ اسلام مولانا رحمت اللہ کیرانوی

مولانا رحمت اللہ بن خلیل الرحمٰن محلہ در بارکلاں کیرانہ ضلع مظفر نگر (یو پی) میں جمادی الاولی ۱۲۳۳ھ/۱۸۱۸ء میں پیدا ہوئے، آپ کا سلسلہ نسب اکتیس واسطوں سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملتا ہے، اس خاندان کے ایک بزرگ گاذرون سے ہجرت کر کے پانی پت (کرنال۔ ہندوستان) آکر سکونت پزیر ہوگئے تھے، جن کی اولاد میں خواجہ مخدوم جلال الدین کبیر الاولیاء (پ :۶۳۵ھ-ف:۷۵۲ھ) ایک نامور بزرگ گزرے ہیں، مولانا رحمت اللہ کیرانوی انہی بزرگ کی چودہویں پشت میں آ تے ہیں۔ بارہ برس کی عمر میں قرآن کریم اور فارسی کی ابتدائی کتابیں پڑھیں، پھر تحصیل علم کے شوق میں دہلی چلے آئے اور مولانا محمد حیات ( خلیفہ حضرت شاه سلیمان تونسوی) کے مدرسے میں داخل ہوگئے ، یہ مدرسہ شاہ سید صابر علی معروف بہ ”صابر بخش” کی خانقاہ میں قائم تھا، اس کے علاوہ آپ نے مفتی سعد اللہ مراد آبادی، مولانا عبد الرحمٰن چشتی ، مولانا احمد علی مظفر نگری، مولانا امام بخش صہبائی سے درس نظامی کی تکمیل کی اور شاہ الغنی وغیرہ سے دورہ حدیث پڑھا، طب کی تعلیم حکیم فیض محمد سے حاصل کی۔

read more

(9)-سید محمد اکمل اجملی

عالم ،اد یب ،شاعر،محقق،تنقید نگارخطیب اور سلسلہ جنیدیہ قادریہ، حسنیہ قادریہ کے مشہور مرشد شمالی ہند کی مشہور خانقاہ اور بر صغیر کے عظیم مرکز تصوف و علم دائرہ شاہ اجمل کےو آستانۂ جنید یہ غازی پور درگاہ حضرت سید شاہ ولی قادری سکندر پور بلیا جیسی اہم خانقاہوں کے سابق سجادہ نشین اور ہمارے بہت پیارے سے ماموں جان حضرت سید محمد اکمل اجلی کی ولادت دائرہ شاہ اجمل میں 11 ربیع الثانی 1359ھ / 18 مئی 1940 ء میں حضرت مولانا شاہ سید احمد اجملی سجادہ نشین دائرہ شاہ اجمل کےخانۂ مبارک موسوم بہ محل میں ہوئی۔

read more

(10)-ام المومنین سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا

حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پہلی زوجہ ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا کےو صال کے بعد جس خوش نصیب عورت کو سرکار کی زوجیت میں آنے کا شرف حاصل ہوا وہ ام المومنین سیدہ سودہ بنت زمعہ ہیں ، آپ ایثار و قربانی اور اطاعت وفرماں برادری کے وصف میں تمام ازواج سے ممتاز نظر آتی ہیں - السابقون الاولال کے مبارک زمرے میں آپ کا بھی نام آتا ہے ۔ ذیل کی سطور میں آپ کی حیات طیبہ کے مخصو ص گوشے پیش خدمت ہیں۔

read more

(11)-شبِ براءت، عبادات اور غریبوں کی غم گساری

بزمِ دانش میں آپ ہر ماہ بدلتے حالات اور ابھرتے مسائل پر فکر و بصیرت سے لبریز نگارشات پڑھ رہے ہیں۔ ہم اربابِ قلم اور علماے اسلام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ دیے گئے موضوعات پر اپنی گراں قدر اور جامع تحریریں ارسال فرمائیں۔ غیر معیاری اور تاخیر سے موصول ہونے والی تحریروں کی اشاعت سے ہم قبل از وقت معذرت خواہ ہیں۔ مارچ ۲۰۲۳ کا عنوان جامعہ اشرفیہ اور فرزندانِ اشرفیہ کی ذمہ داریاں اپریل ۲۰۲۳ کا عنوان شاعروں اور مقرروں کا متعین اوقات کی اجرت طے کرنا— شرعی نقطۂ نظر

read more

(12)-فرزندانِ اشرفیہ بحیثیت مدیران

مالک کا ئنات عزوجل کا فرمان عالیشان ہے، ان الدين عند الله الإسلام، خدا کے نزدیک پسندیدہ دین اسلام ہے۔ اسی لیے اس نے اس کی تبلیغ و اشاعت کے لیے بے شمار پیغمبروں کو دنیا میں مبعوث فرمایا اور ہر ایک نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا۔ ان میں سب سے آخری پیغمبر اور زمین پر خدا کے سب سے بڑےنائب خلیفہ محمد رسول اللہ ﷺ ہیں جنھوں نے اپنی تبلیغی سرگرمیوں سے اسلام کی تبلیغ کی۔ اور قرآن نے آپ کے تعلق سے اعلان فرمایا کہ ” مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ “

read more

(13)-کلامِ اسد

اس وقت ہمارے پیش نظر مجموعہ سخن ” کلام اسد“ ہے۔ مبارکپور کے عظیم شاعر و ناقد مہتاب پیامی نےیہ گلدستہ ہمیں پیش کیا۔ اندرونی ٹائٹل پر رقم ہے ”ماہنامہ اشرفیہ - محمد عاصم بن اسد اللہ اشر فی— 3 فروری ۲۰۲۳ء، شاعر محترم المقام حافظ اسد اللہ اشر فی مبارک پوری ہیں ،مقامِ مسرت ہے کہ آپ نازش طریقت حضرت سرکار کلاں مفتی سید محمد مختار اشرف اشرفی جیلانی قدس سرہ کے بابرکت دامن سے وابستہ ہیں ۔ آپ پورہ صوفی مبار ک پور کے باشندے ہیں،

read more

(14)-مصباحی صاحب کی حیات و خدمات کا خوب صورت مرقع

محب محترم حضرت مولانا عرفان رضا مصباحی منیجر المجمع الاسلامی ملت نگر مبارک پور،اعظم گڑھ نے،صدرالقرا،استاذ گرامی حضرت قاری ذاکر علی قادری صاحب دامت فیوضہم بانی وصدرالمدرسین مدرسہ حنفیہ ضیاءالقرآن شاہی مسجد بڑا چاند گنج لکھنؤ کی خدمت میں بذریعہ ڈاک یہ تین کتابیں بھیجیں۔

read more

(15)-مناقب

یہ دل محبوب سبحانی کے صدقے محی الدین جیلانی کے صدقے نثارِ قبۂ انور مہ و مہر فرشتے قبرِ نورانی کے صدقے

read more

(16)-صداے بازگشت

مکرمی! آسام میں گزشتہ دس گیارہ دنوں میں ۳۰۱۵ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں نو عمرلڑ کے، اُن کے والد اور نو عمر لڑکوں کی شادی کروانے والے شامل ہیں۔ اس نئی مصیبت کے پیش نظر آسام کے عوام کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیا کریں۔ نو عمر لڑکیوں کو روتے دھوتے ، پولیس کے آگے ہاتھ جوڑتے اور یہ فریاد کرتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ اُن کے شوہروں کو بخش دیں۔ ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ بہت سی حاملہ خواتین اس ڈر سے اسپتال نہیں جارہی ہیں کہ کہیں پولیس ان کے شوہر کا نام اور پتہ حاصل کر کے گرفتار نہ کرلے۔ انڈیا ٹو ڈے کی ایک خبر کے مطابق جنوبی سالما را منکا چر ضلع کی ایک دوشیزہ نے پولیس کارروائی کے ڈر سے خود کشی کرلی۔ اس دوشیزہ کی شادی کو ابھی تین ہی ماہ ہوئے تھے۔ بعض اطلاعات کے مطابق گرفتاری کے ڈر سے اب تک تین افراد خود کشی کر چکے ہیں جن میں دو خواتین اور ایک مرد ہے۔ جس مرد نے خود کشی کی وہ برائی باری (گوری پور تھانہ ) کا باشندہ ہے۔ چ

read more

(17)-خیر و خبر

دارالعلوم اہلِ سنت مدرسہ قاسمیہ ، آسام آسام میں اہل سنت والجماعت کا ایک عظیم الشان دینی علمی ادارہ ہے۔جس میں عصری علوم کے ساتھ دینی علوم (درس نظامی اعدادیہ تا ثانیہ) جامعہ اشرفیہ مبارک پور ضلع: اعظم گڑھ یوپی کے نصاب کے مطابق پڑھائی ہوتی ہے ، ساتھ ساتھ حفظ قرآن کی شاندار تعلیم ہوتی ہے ۔کھانے پینے رہنے سہنے کا معقول انتظام و انصرام ہے۔ آج اس مدرسے کی نئی بلڈنگ کی بنیاد پیرطریقت رہبرراہ عشق رسالت رئیس الاتقیا سیّد حامد حسن صاحب قادری، نقشبندی مجددی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حسنی حضوری کے مُبارک ہاتھوں سے رکھا گیا،آپ احباب کی بارگاہ میں دعا کی درخواست ہے۔

read more