(۱) مردہ کو ثواب پہنچانے کے لیے جو کھانا کھلایا جاتا ہے وہ کھانا مال دار صاحبِ نصاب کو کھلایا جائے تو مردہ کو ثواب پہنچے گا یا نہیں؟ (۲) مردہ کو ثواب پہنچانے کے لیے صرف ان لوگوں کو کھانا کھلانا ، جنھوں نے قرآن مجید پڑھا ہے ، حالاں کہ وہ قرآن پڑھنے والے مال دار صاحبِ نصاب ہیں، باعثِ ثواب ہے یا نہیں؟ (۳).جناب رسولِ کریم احمد مجتبیٰ محمد مصطفی ﷺ نے کھانے کی دعوت قبول فرمائی ہے اور دعوت قبول کرنا سنت ہے تو کیا سود خور، ناچنے گانے والوں کے یہاں بھی آں حضرت ﷺ نے کھانا کھایا ہے اور سود خور ناچنے گانے والوں کی دعوت قبول کرنا بھی سنت ہے؟ اور اگر سود خوروں، ناچنے گانے والوں کی دعوت قبول فرمائی ہے تو واقعہ مع حوالۂ کتاب تحریر کیا جائے۔ (۴).کسی مجمع میں بلند آواز سے زیادہ آدمیوں کا قرآن مجید پڑھنا جائز اور باعثِ ثواب ہے یا نہیں؟ (۵).کتاب بہارِ شریعت مصنفہ مولانا امجد علی صاحب کے مسئلے صحیح ہیں یا نہیں، اور وہ وہابی تھے یا سنی جماعت، حنفی تھے اور ان کے مسائل پر عمل کیا جائے یا نہیں؟ (۶).اگر میت کے وارثان اپنی خوشی سے قرآن خوانوں کو دعوت دیں جس میں اکثر مال دار صاحبِ نصاب ہوتے ہیں تو اس روز ان کی دعوت منظور کرے یا نہیں؟ اگر منظور کرے تو جائز ہے یا نہیں؟ (۷).اگر قرآن خوانی کے دن اپنے عزیزوں کو بھی دعوت دیں تو ان کو کھانا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ # 994(۱).قبرستان میں ایسی جگہ نماز پڑھنا از روے شریعت اسلامیہ جائز ہے یا نہیں جہاں قبروں اور نمازیوں کے درمیان دیوار یا کوئی چیز حائل ہو اور قبروں کا سامنا نہ پڑتا ہو ۔ (۲).عیدگاہ میں جمعہ کی نماز جائز ہے یا نہیں ۔
فتاویٰ # 995فاتحہ کے لیے جو قرآن خوانی ہوتی ہے ،اس میں نابالغ بچے بھی شرکت کرتے ہیں تو آیا نابالغ بچے کا پڑھا میت کو ایصال ثواب کرنا چاہیے کہ نہیں ۔ بینوا توجروا۔
فتاویٰ # 996مزارات پر چادر چڑھانا جائز ہے کہ نہیں، حضور سرکار علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا: إنّ اللہ لم یامرنا أن نکسوا الحجارۃ والطین ۔) ( ربِّ عزیز نے ہمیں حکم نہ دیا کہ پتھر اور مٹی کوکپڑے پہنائیں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ قبروں پر چادر یا غلاف چڑھانا حرام ہے کہ وہاں پتھر اور مٹی ہی ہے اور اگر جائز ہے تو قرآن و حدیث کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ بیان فرمائیں۔ بینوا توجروا۔
فتاویٰ # 997نمازِ جنازہ میں چوتھی تکبیر کہنے کے بعد داہنی طرف سلام پھیرا تو داہنا ہاتھ چھوڑ دیا، یعنی ترتیب وار ہاتھ چھوڑنے سے نماز میں کچھ قصور تو نہیں آیا؟ زید اس پر اعتراض کرتا ہے کہ یہ غیر مقلدوں کا طریقہ ہے، ایسا کرنا شرعاً کیسا ہے؟ جو حکم ہو تحریر فرمائیے اور کتب کا حوالہ بھی دیجیے۔
فتاویٰ # 998کیا اہلِ تشیع کے جنازے کی نماز اہلِ سنت و جماعت کو پڑھنا چاہیے۔ جواب بحوالہ کتب معتبرہ تحریر فرمایا جاوے۔ بینو توجروا۔
فتاویٰ # 999قبر کے پاس بعدِتجہیز و تکفین، اذان دینا شرعاً کیسا ہے؟ براہِ کرم مع عبارات و حوالۂ کتب ارقام فرمائیں۔
فتاویٰ # 1000ہمارے آبا و اجداد کو یہاں پر دس بیس، پچاس، سو، دوسو برس کا عرصہ گزرا ، ان کو یہاں سے نکال کر دوسری جگہ منتقل کر سکتے ہیں؟
فتاویٰ # 1001