19 May, 2024


کیا اہلِ تشیع کے جنازے کی نماز اہلِ سنت و جماعت کو پڑھنا چاہیے۔ جواب بحوالہ کتب معتبرہ تحریر فرمایا جاوے۔ بینو توجروا۔

#999

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: رافضی، دیوبندی، وہابی وغیرہ بد دین، بد مذہب کے جنازہ میں شرکت جائز نہیں، نہ ان کی نمازِ جنازہ میں شرکت جائز ہے۔ قرآن مجید کا ارشاد ہے: وَلَا تُصِلِّ عَلٰی اَحَدٍ مِّنْھُمْ مَاتَ اَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلٰی قَبرہٖ۔) ( اور ان میں سے کسی کی میت پر کبھی نمازِ جنازہ نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا۔ حدیث میں فرمایا: ولا تصلوا معھم ولا تصلوا علیہم ۔) ( نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو اور نہ ان پر نماز پڑھو۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)