19 May, 2024


فاتحہ کے لیے جو قرآن خوانی ہوتی ہے ،اس میں نابالغ بچے بھی شرکت کرتے ہیں تو آیا نابالغ بچے کا پڑھا میت کو ایصال ثواب کرنا چاہیے کہ نہیں ۔ بینوا توجروا۔

#996

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجوابـــــــــــــــــــــــــــ: نابالغ بچوں کے خود پڑھے ہوے کا ثواب اگر نہ پہنچے تو بھی بچوں سے پڑھوانا ناجائز اور بے فائدہ نہیں ہوسکتا بلکہ میت کو ثواب اور فائدہ پہنچے گا اس لیے کہ ایک تو بچے کا پڑھنا ہے اور دوسرا بچوں کو پڑھوانا ہے ۔جس طرح کا ر خیر سے ثواب ہوتا ہے اسی طرح نیک کام کرانے کا ثواب ہوتا ہے ۔حدیث میں ارشاد فرمایا : الدالّ علی الخیر کفاعلہ . نیک کام کرانے والا مثل کرنے والے کے ہے ۔ لہذا جس شخص نے بچوں سے قرآن مجید پڑھوایا ہے اس شخص کو مثل پڑھنے والے کے ثواب ملا وہ ثواب میت کو ملے گا اور بچوں سے فاتحہ میں قرآن مجید پڑھانا بے فائدہ نہ ہوگا کیوں کہ اتنے ہی قرآن مجید پڑھنے کا ثواب حدیث کے بموجب ملے گا ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔(فتاوی حافظ ملت)