19 May, 2024


(۱).قبرستان میں ایسی جگہ نماز پڑھنا از روے شریعت اسلامیہ جائز ہے یا نہیں جہاں قبروں اور نمازیوں کے درمیان دیوار یا کوئی چیز حائل ہو اور قبروں کا سامنا نہ پڑتا ہو ۔ (۲).عیدگاہ میں جمعہ کی نماز جائز ہے یا نہیں ۔

#995

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الجوابـــــــــــــــــــــــــــ (۱).قبرستان میں جس جگہ قبریں نہیں ہیں وہاں نماز پڑھنا جائز ہے اور جب کہ قبروں اور نمازیوں کے درمیان دیوار بھی حائل ہے تو کوئی کراہت بھی نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ (۲).عیدگاہ میں جمعہ کی نماز جائز ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی حافظ ملت)