30 April, 2024


السلام علیکم۔ اگر کوئی شخص احرام کی حالت میں غلطی سے کوئی شربت یا دودھ پی لے جس میں خوشبو ہو ، (مثلا جیسے مشروب یا دودھ آج کل عرب شریف میں بوتلوں میں ملتے ہیں۔) اگر ایک دو گھونٹ پی لے یا زیادہ تو کیا حکم ہے۔

#2374

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ مشروب یا دودھ جس میں خوشبو کی آمیزش ہوپیا، اور خوشبو غالب ہو یا غالب نہ ہو مگر تین بار یا اس سے زیادہ پیا تو ان دونوں صورتوں میں دم دینا واجب ہے۔ اور اگر خوشبو غالب نہ ہو یا تین بار سے کم پیا تو صدقہ ہے۔بہار شریعت میں ہے: مسئلہ ۱۷: پینے کی چیز میں خوشبو ملائی، اگرخوشبو غالب ہے یا تین بار یا زیادہ پیا تو دَم ہے، ورنہ صدقہ (ردالمحتار وغیرہ ) (بہار شریعت حصہ ششم ،جرم اور ان کے کفارے کا بیان )۔ صدقہ سے مراد 2 کلو 47 گرام گیہوں یا اس کا دام مکہ مکرمہ کے اعتبار سے۔واللہ تعالی اعلم کتبہ- محمد نظام الدین رضوی- -صدر شعبہ افتا جامعہ اشرفیہ مبارک پور شب 7 ذی الحجہ 1443ھ / 6 جولائی 2022ء