18 May, 2024


دہ در دہ حوض کی لمبائی اور چوڑائی کا حساب کرنے کے لیے ہاتھ کا حساب ہے، وہ ہاتھ کی لمبائی شرعی حساب سے کتنی ہے اور شرعی گز کتنے انچ کا ہوتا ہے؟ اور حوض کی صرف لمبائی اور چوڑائی کا حساب لیا جائے یا گہرائی کا بھی لیں اگر حوض گول ہو تو اس کا کیا حساب ہے؟

#1343

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: دہ در دہ میں جس ہاتھ کا اعتبار ہے وہ چوبیس ۲۴؍ انگل ہے جو اٹھارہ انچ کا ہوتا ہے یعنی ڈیڑھ فٹ اب دہ در دہ کا مطلب ہوا پندرہ فٹ لمبا، پندرہ فٹ چوڑا۔ گہرائی اتنی کافی ہے کہ پانی لینے میں زمین نہ کھلے اور اگر گول ہو تو اس کی گولائی ساڑھے پینتیس ہاتھ ہو یعنی سوا ترپن فٹ۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))