21 May, 2024


جنابت کا غسل ہے تو کہاں سے شروع کریں۔ شروع سے لےکر آخر تک کس طرح غسل کریں؟

#1300

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: پہلے جہاں بدن میں نجاست لگی ہو اسے دور کرے ، سب سے پہلے غسل کی نیت کر کے دونوں ہاتھ گٹوں تک تین مرتبہ دھوئے، پھر استنجے کی جگہ تین بار دھوئے ، پھر بدن پر جہاں کہیں نجاست ہو اسے دھوئے، پھر (نماز کی طرح)وضو کرے،پھر بدن پر پانی مل لے اس طرح کہ بدن کا کوئی حصہ باقی نہ رہے، پھر تین مرتبہ داہنے مونڈھے پر پانی بہائے، پھر بائیں مونڈھے پر تین بار، پھر (سر پر اور ) پورے بدن پر تین بار پانی بہائے، غسل مکمل ہو جائے گا۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))