18 May, 2024


وضو خانہ کس رخ کا ہونا چاہیے اگر کسی مسجد کا وضو خانہ اس طرح ہو کہ وضو کے وقت منہ جانب مشرق پر اور پشت مغرب ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

#1289

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: بہتر یہ ہے کہ قبلہ رخ ہو ، وضو کے وقت قبلہ کو منہ کرنا مستحب ہے۔ لیکن اگر قبلہ کی جانب پیٹھ کر کے وضو بنائیں تو کوئی کراہت نہیں ۔ پورب رخ وضو خانہ بنانے میں کوئی حرج نہیں۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))