30 April, 2024


زید ایک غریب اور قرض دار آدمی ہے، زید کے پاس ایک بکرا ہے جسے بیچ کر وہ قرض ادا کرنا چاہتا ہے ۔لیکن اتفاقاً بکرا بیمار پڑگیا اور زید کی بیوی نے زید کی نادانستگی میں منت مان لی کہ اگر بکرا اچھا ہوگیاتو امسال اس بکرے کی قربانی کراؤں گی۔ بفضلہٖ تعالی بکرا اچھا ہوگیا ،ایک دن ز ید نے اپنی بیوی رضیہ سے بکرا بیچنے کے لیے مشورہ کیا تو رضیہ نے زید سے کہا کہ میں نے بکرے کی منت مان لی ہے امسال قربانی کراؤں گی، اب زید اپنی غریبی اور قرض کے باعث بکرا بیچنا چاہتا ہے، رضیہ منع کرتی ہے ۔ دریافت طلب یہ ہے کہ زید بکرا بیچ کر قرض ادا کرے یا قربانی کرے ؟بکرے کا گوشت زیداور رضیہ کھاسکتے ہیں یا نہیں؟

#1251

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب : بکرا زید کی ملک ہے ،رضیہ اس کی مالک نہیں تو بغیرزید کی اجازت کے منت صحیح نہیں ہے، تو بکرا بیچ کر قرض ادا کیا جائے ۔ و ھو تعالی اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)