29 April, 2024


قبرستان میں مدامی برقی لائٹ رکھنا جائز ہے یا ناجائز؟

#1207

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب: مدامی سے کیا مراد ہے؟ رات دن یا ہر رات۔ اگر رات دن مراد ہے تو یہ ناجائز ہے، اس لیے کہ دن میں روشنی جلانا ایسی جگہ اسراف ہے ۔ رات میں اگر کوئی وہاں رہتا ہے یا لوگ بغرضِ فاتحہ و زیارت آتے ہیں تو جائز ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)