29 April, 2024


باپ نے اپنی ساری ملک اپنے چند لڑکوں میں تقسیم کر دی اور باپ کو ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ کوئی کاروبار کرتے ہیں ، صرف لڑکے ان کی پرورش کرتے ہیں ، ایسی صورت میں باپ پر قربانی واجب ہے یا لڑکوں پر؟ بینوا توجروا۔

#1181

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب: قربانی صاحب نصاب پر واجب ہے یعنی ساڑھے باون تولے چاندی یا اس کی قیمت کا مال علاوہ قرض کے جس کے پاس ہے اس پر قربانی واجب ہے ۔ باپ نے جب کہ اپنا سارا مال لڑکوں کو دے دیا اور اب وہ مال کا مالک نہیں تو اس پر قربانی واجب نہیں ، لڑکے اگر صاحب نصاب ہیں تو ان پر واجب ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم. (فتاوی حافظ ملت)