1 November, 2024


کسی غریب مستحق زکوات کو کسی وکیل کے ہاتھ زکوات دینا کیسا ہے اور اگر بیک وقت اس مستحق کو زکوات دینے والے اس قدر ہوں کہ رقم نصاب یا اس کے آگے بڑھ جاۓ تو اگلا شخص اس کو زکوات کی نیت سے اپنا مال دے یا نہیں؟

#2335

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب ـــــــــــــــــــــــ مستحق زکات کو وکیل کے ہاتھ زکات دینا جائز ہے لیکن اگر اس وکیل کے پاس اس شخص کےلئے اتنی رقم جمع ہوجائے کہ نصاب تک پہونچ جاے تو جب تک اس کے پاس نصاب تک مال ہو اسے زکات دینا جائز نہیں ۔واللہ تعالی اعلم محمد نسیم مصباحی ــــــــــــ جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ 17۔ربیع الآخر 1444ھ