13 November, 2024


ماہنامہ اشرفیہ


Book: The Monthly Ashrafia Sept 2023 Download:Click Here Views: 37242 Downloads: 1290

(1)-جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں اعلیٰ حضرت کی بارگاہ میں عقیدتوں کا خراج

آج جمعہ کا دن تھا ہم حسبِ عادت اپنی قیام گاہ پر سنتیں ادا کر کے نماز جمعہ کے لیے عزیز المساجد جامعہ اشرفیہ کے لیے نکلے، ہمارا یہ معمول ہے کہ مسجد جاتے ہوئے درود شریف کا ورد جاری رہتا ہے۔ مسجد کے گیٹ پر پہنچنے میں بیس پچیس قدم کا فاصلہ ہوگا کہ محب گرامی حضرت مفتی محمد اعظم مبار ک پوری استاذ جامعہ اشرفیہ ہماری طرف چلے آرہے ہیں۔ سلام و کلام کے بعد ان سے دریافت کیا، حضرت آپ کہاں جا رہے ہیں ؟ بس آپ کے پاس ۔ ہم نے معلوم کیا ؛خیریت تو ہے ؟فرمایا : بس تقریر فرما دیجیے۔ ہم نے عرض کیا مفتی صاحب ہم بالکل خالی الذہن ہیں ہم کیا بیان کریں؟ فرمایا سفر کا مہینہ ہے بس اعلیٰ حضرت محدث بریلوی پر بیان فرما دیجیے ۔ اب ہم مسجد میں داخل ہو کر مائک کے سامنے کھڑے تھے۔ خطبۂ مسنونہ اور درود شریف کے بعد ہم نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ پر تقریر کی تمہید کا آغاز کر دیا۔ہم نے کہا کہ اس بار مجدد دین وملت کا یہ ایک سوپا نچواں عرس ہے، امام احمد رضا محدث بریلوی کا وصال پر ملال 1340ھ/ 1921 ء میں ہوا ، 10 شوال المکرم 1272ھ/ 1856 ء میں محلہ جسولی، بریلی شریف میں آپ كي ولادت باسعادت ہوئی، آپ حضرات بخوبی جانتے ہیں۔ اعلیٰ حضرت مجدد تھے اور کوئی معمولی مجدد نہیں تھے آپ نے اپنے قلمی کارناموں سے یہ ثا بت فرمادیا کہ بلا شبہہ ایک عظیم مجدد احقاقِ حق اور ابطالِ باطل کا تاریخی کارنامہ انجام دیتا ہے ،اپنے عہد کے باطل فتنوں کی تردید میں آپ نے یکتاے روز گار علمی اور تحقیقی خدمات انجام دی ہیں ۔ آپ ذرا تاریخی سچائیوں پر نگاہ ڈالیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ امام احمد رضا کے دور میں ناموس رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر چاروں طرف سے حملے جاری تھے، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان باطل فرقوں کی پشت پناہی انگریز سامراج کر رہا تھا۔

read more

(2)-علمِ الٰہی: قرآنی آیات کی روشنی میں

۴ - اللہ کو بندوں کے احوال کا علم ہے۔ اللہ اپنے بندوں کے احوال سے با خبر ہے، وہ اپنے بندوں کے دلوں میں چھپے ایمان وکفر، توحید وشرک، اخلاص ونفاق، اور تقوی و فسق کو جانتا ہے، لہٰذا کوئی بھی شخص تصنع اور ریا کاری کے ذریعے اللہ کو فریب نہیں دے سکتا، قرآن کریم نے بندگان خدا کو مختلف طبقات میں تقسیم کیا،اورفرمایا کہ اللہ انھیں دیکھ رہا ہے، اور ان کے کرتوتوں سے باخبرہے، قرآن کریم کے مطابق عقائد واعمال کے اعتبار سے انسانوں کو چھ خانوں کو تقسیم کیا جا سکتا ہے: ۱ – گمراہ۔ ہدایت یافتہ۔ ۳ –سرکش۔ ۴ – ظالم۔ ۵- مفسد۔ ۶- جہنمی۔ ۱ / ۲- گمراہ اور ہدایت یافتہ طبقے کے بارے میں فرمایا:

read more

(3)-آپ کے مسائل

میرج ہال غیر مسلم کو کرایے پر دینا کیسا ہے؟ زید کا ایک نیا میرج ہال کھلا ہے ابھی وہ صرف مسلمانوں کو شادی کے لیے کرایے پر دیا جاتا ہے حال ہی کے دنوں میں ایک کافر نے شادی کے لیے میرج ہال بک کرنے کو کہا اب یہ میرج ہال کسی کافر کو شادی کے لیے کرایے پر دینا کیسا ہے کیوں کہ بکر کہہ رہا ہے یہ درست نہیں ہے اس لیے کہ کافر اس میں پوجا پاٹ بھی کریں گے ، تو کیا اس صورت میں زید کرائے پر کسی کافر کو میرج ہال دے سکتا ہے یا نہیں اور بکر کا یہ کہنا کیسا ہے شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرما دیں ۔ جزاک اللہ خیرا۔ الجواب: غیر مسلم کو میرج ہال کرایے پر دینا جائز و درست ہے، ناجائز نہیں۔

read more

(4)-دعائیں مقبول نہ ہونے کے اسباب

انسان کی دنیوی زندگی میں حالات دائمی یکساں نہیں رہتے، کبھی عروج و خوشحالی کی زندگی میسر ہوتی ہے،کہ جس میں آسائش نام کی تمام سہولیات میسرہوتی ہیں، تو کبھی زوال چاروں طرف سے ایسے گھیرلیتاہے کہ حالات ناگفتہ بہ ہوجاتے ہیں ۔مگر انسانوں کوگھبرانانہیں چاہیے ۔”مرضیِ مولیٰ ازہمہ اولیٰ “کے تحت بہر حال ہر لمحہ ہرآن پروردگارعالم کاشکربجالانا اور دامنِ صبر مضبوطی سے تھامے رہنا، یہی مومن کامل کی علامت ہے ۔یہاں یہ خیال رہے کہ ضروری نہیں کہ کسی کاعروج دائمی رہے، ممکن ہے کہ زوال اس کامقدرہو، اسی طرح یہ بھی خیال رہے کہ کسی کازوال دائمی نہیں، ممکن ہے کہ عروج اس کے نصیب میں ہو ۔جب انسان مصائب وآلام سے گھراہواہوتاہے اور اسے اس سے نجات کی کوئی سبیل نظرنہیں آتی تووہ اپنے ہاتھوں کوبلندکرکے اپنے رب تعالیٰ سے دعاکرتاہے ۔بسا اوقات دعابہت جلد قبول ہوتی ہے اور کبھی کسی مصلحت کی بناپر قبولیت میں تاخیرہوتی ہے مگر آپ گھبرائیں نہیں یقین رکھیں، پروردگارعالم عزوجل آپ کی دعاؤں کوضرور قبول فرمائے گا ۔

read more

(5)-عید میلاد النبی ﷺ

ماہ ربیع النور کا چاند جیسے ہی طلوع ہوتا ہے تو اہل ایمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منانے میں جٹ جاتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے علم وقلم کی زور آزمائی کرکے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر طرح طرح کے اعتراضات واشکالات وارد کرتے ہیں۔ یہ ہر سال ربیع الاول کے ماہ میں ہوتا ہے۔ جس سے بھولے بھالے مسلمان ان فتنہ پردازوں کے دام فریب میں پھنس جاتے ہیں۔ لہٰذا میں نے یہ محسوس کیا کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے امت مسلمہ کے چند اکابر آئمہ، محدثین اور جلیل القدر علما و مفتیانِ عظام کی کتب سے ان کی تحقیق پیش کی جائے۔ تاکہ ہم بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وہی وطیرہ اور طرزِ عمل اپنائیں جو انہوں نے اپنی علمی دیانت سے تحقیق کرکے امت کی رہنمائی کے لیے دے دیا۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق علماے امت کی تحقیق ملاحظہ فرمائیں۔

read more

(6)-جلوس عید میلاد النبی اور خرافات و محرمات

ماہ ربیع الاول کی ١٢ تاریخ وہ ساعت ہمایوں ہے جس میں، آفتاب رسالت ، مہتاب نبوت ، سید عالم ، نور مجسم ، سرورکائنات، مختار دوعالم حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحن عالم میں قدم رنجہ فرمایا۔ یہ مقدس ساعت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایسی خوشی ہے جس کا کوئی بدل نہیں۔ہرسال جب بھی ربیع الاول شریف کا مبارک مہینہ آتا ہے پورے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے، اہل ایمان اپنی اپنی حیثیت کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

read more

(7)-مسئلہ رفع یدین کی توضیح و تشریح

علم و دانش سے شغف رکھنے والوں کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ عربی قواعد(.گرامر) علم نحو وصرف،فصاحت وبلاغت، معانی وبیان، حقیقت ومجاز، ایجاز واطناب ،محاورات، استعارات وکنایات،تفسیر، اصول تفسیر، فقہ، اصول فقہ اور قرآن مجید سے متعلق دیگر ضرروری علوم مثلاً آیات کا شان نزول ،ناسخ ومنسوخ ،مقدم وموخر آیات، لغات قرآن کریم کی مصطلحات اور آیات کے باہم ربط وتعلق وغیرہ کے بغیر قرآن سے مسائل کا استخراج واستنباط اور اس کے درست مفاہیم تک رسائی ممکن نہیں، ان علوم کی تحصیل کے بغیر اپنی راے سے کسی آیت کی تفسیر بتانا جائز نہیں حضور اکرم صلی اللہُ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے ارشادفرمایا:

read more

(8)-مفتی غلام صمدانی رضوی:حیات و خدمات کی چند جھلکیاں

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ معاشرے کی کامیابی اور قوم کی تعمیر و ترقی میں کامیاب لوگوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جس معاشرے میں علم اور اہل علم کی کثرت ہوتی ہے وہاں کی تہذیب و ثقافت مثالی ہوا کرتی ہے۔ اپنےمعاشرے میں اگرکامیاب لوگوں کو ہم تلاش کریں تو علماےربانیین لوگوں میں سب سے بہترلوگ ہیں،اور ایساکیوں نہ ہوکہ یہی وارثین انبیا ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں علما کے حوالے سےخشیت الٰہی کا ذکر فرمایا ہے ۔یقیناً علماےکرام کا وجود مسعود معاشرے کے لیے عطیہ الٰہی ہے۔ ابتداےاسلام سے آج تک علما، فقہا،محدثین کی تبلیغ دین متین اور معاشرتی رشد و ہدایت کے سلسلے میں جس قدر خدمات رہی ہیں اسے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ علماے اسلام، مبلغین و دعاۃ کی ہی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ قریہ قریہ، شہر شہر، کوچہ کوچہ اسلامی تعلیمات اور کتاب

read more

(9)-ام المومنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا

نام و نسب:آپ کا اسم گرامی زینب ہے ایام جاہلیت میں آپ کا نام برہ تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تبدیل فرماکر زینب نام رکھا۔ کنیت: ام الحکم ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو اواہۃ (بارگاہ الٰہی میں بہت خشوع وخضوع کرنے والی)کا لقب عطا کیا ۔والد کا نام جحش اور والدہ امیمہ بنت عبد المطلب ہیں ۔ والد کی طرف سے سلسلہ نسب یہ ہے :زینب بنت جحش بن رباب بن یعمر بن صبرہ بن مرہ بن کثیر بن غنم بن دودان بن سعد بن خزیمہ۔حضرت سیدہ زینب بنت جحش کی والدہ امیمہ حضرت عبد المطلب کی بیٹی تھیں اس نسبت کی بنا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آپ پھوپھی زاد بہن ہوئیں۔ والدہ کی طرف سے سلسلہ نسب یہ ہے :زینب بنت امیمہ بنت عبد المطلب، بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ۔

read more

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved