
بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: یہ شخص نماز فوراً چھوڑ دے پیشاب کا قطرہ آتے ہی وضو ٹوٹ گیا اور نماز ختم ہو گئی۔ پیشاب کی جگہ دھو کر، کپڑا بدل کر((حاشیہ: لنگی یا پاجامے میں پیشاب کے ایک یا دو قطرے لگے ہوں تو کپڑے بدلنا سنت ہے اور اگر زیادہ قطرے ٹپک گئے کہ ان کے پھیلاؤ کی مقدار ایک درہم یعنی ایک انگریزی روپے کے برابر ہو گئی تو کپڑے بدلنا یا ناپاک کپڑے کو پاک کرکے پہننا واجب ہے بغیر اس کے نماز پڑھی تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی۔ اور اگر پیشاب کا پھیلاؤ ایک انگریزی روپے سے زیادہ ہو تو کپڑا بدلنا، یا ناپاک کپڑے کو پاک کر کے پہننا فرض ہوگا۔ اور ایسا کیے بغیر نماز پڑھ لی تو نماز نہ ہوگی۔ در مختار میں ہے: (وعفا) الشارع (عن قدر درہم) وإن کرہ تحریما، فیجب غسلہ، ومادونہ تنزیہا فیسن، وفوقہ مبطل۔ [ج:۱،ص:۳۱۶، کتاب الطہارۃ، باب الأنجاس] فتوے میں کپڑا بدلنے کا حکم وجوبی نہیں۔ ۱۲ محمد نظام الدین رضوی)) تازہ وضو کر کے پھر سے نماز پڑھے۔ بطور حفظ ما تقدم سوراخ ذکر میں خوب روئی ٹھونس لے پھر نماز پڑھے۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org