27 March, 2017

عطیات/تعاون


الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور بر صغیر کا شہرہ آفاق ادارہ ہے، اس کی تعلیمی اور تبلیغی خدمات گزشتہ ایک صدی کے دامن پر پھیلی ہوئی ہیں۔ فرزندان اشرفیہ ایشیا، افریقہ، یورپ، امریکہ، عرب اور آسٹریلیا کے مختلف مقامات پر علمی اور دعوتی کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ مسلک اسلاف اور فکر رضا کی توسیع واشاعت میں بھی اشرفیہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ماضی کی ٹھوس اور وسیع خدمات، حالیہ رواں دواں ترقی پذیر نظام کے تناظر میں ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ جامعہ اشرفیہ ہندوستان کی سب سے عظیم سنی درس گاہ ہے۔ جامعہ میں اس وقت درجنوں شعبے فعالیت کے ساتھ سرگرم عمل ہیں، جب کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ابھی مزید کچھ شعبوں کا اضافہ کیا جائے۔ تعلیمی شعبوں میں وسعت وامکان کا دباو بپھرے ہوئے سمندر کی طرح بڑھ رہا ہے۔ یہ احساس اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب ہزاروں طلبہ کو ہمیں شوال میں واپس کرنا پڑتا ہے۔ اس وقت جامعہ کے مختلف شعبوں میں لگ بھگ ساڑھے آٹھ ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ہاسٹلوں میں بیرونی طلبہ کی تعداد بھی قریب پندرہ سو ہے۔ تعلیم وتربیت کے ساتھ جن کے قیام وطعام کی کفالت بھی جامعہ ہی کے ذمہ ہے۔

مبارک پور کے اقتصادی عدم توازن اور آسمان چھوتی مہنگائی نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ جامعہ کے رواں تعلیم وتعمیر کے نظام کو اپنے میزان پر کیسے باقی رکھا جائے۔ سال ختم ہونے سے پہلے ہی جامعہ کثیر خسارے سے دوچار ہے۔ حالات کی اس کڑی دھوپ میں بھی کاروان اشرفیہ بآں عزم وحوصلہ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور ان شاء اللہ بڑھتا ہی رہے گا۔

تاریخ شاہد ہے کہ باشعور اور حساس اہل خیر نے کبھی کاروان اشرفیہ کو مایوس نہیں کیا، بلکہ آواز دے دے کر ہمارے کارواں کو زاد سفر فراہم کیا ہے۔ اب بہاروں کا موسم سایہ فگن ہونے والا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اس برکت والے مہینے میں جامعہ کو ضرور یاد رکھیں گے۔ ہم پیش گی دعا کرتے ہیں، اللہ تعالی آپ کے گراں قدر تعاون کو قبول فرمائے۔ اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے دارین کی سعادتوں سے سرفراز فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین علیہ الصلاۃ والتسلیم۔

الداعی إلی الخیر
عبد الحفیظ عفی عنہ
(سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ مبارک پور)
ڈرافٹ بنام:
(مدرسہ اشرفیہ)
مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں:
250148 ,250149 ,250092-(05462)
ای میل: info@aljamiatulashrafia.org

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved